Street Handball Urdu Rules Pakistan

سٹریٹ ہینڈ بال کھیل کے قوانین
وہ کھیل جو ہر کوئی جنس اُور عمر کی پابندی کے بغیر منصفا نہ کھیل کے قوانین کے تحت کھیل سکتا ہے
کیسے کھیلنا ہے
اَسے آسان رکھیں : مختصر اُصول
منصفانہ کھیلو،بغیر جسمانی تعلق کے(مخالف سے بال چھیننے اور اُس کو چھونے کی اجازت نہیں ہے)
مخالف سے آزاد بال جو ہوا میں ہو لے سکتے ہیں
بغیر ڈربل کے کھیلیں اُور زیادہ سے زیادہ3 قدم لے سکتے ہیں
2گول پوسٹ اُور 2 گول ایریاز کے ساتھ کھیلو
یہ کھیل کے علاقہ پر منحصر ہے کہ آپ ایک ٹیم میں 4 اُس سے کم اُور زیادہ سے زیادہ7 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلو
سکینڈز سے زیادہ بال کو ہا تھ میں نہیں رکھنا3
گول کیپر حملہ کرنے میں حصہ لے سکتا ہے

PDF/Print version SH Urdu>>

How to play Street Handball - Summer Fun event Esbjerg, Denmark

Video click twice the play button. ;D

تمام متنازع اُمور کھلاڑی آپس میں با ت چیت سے حل کر یں گے اگر ضروری ہو تو میچ انسٹر کٹر کو شامل کر سکتے ہیں
گول پر تھرو کرنے کی کو شش سے قبل تمام حملہ آور کھلاڑی لازمی بال کو ایک دفعہ چھویں گے
کھیل کا آغاز سینٹر لائین پر جمپ بال سے ہو گا اُور گول ہونے پر کھیل کا آغاز گول ایریا سے ہو گا
گول کیپر کھیل میں حصہ لے سکتا ہے اُور کوئی بھی کھلا ڑی گول کیپر بن سکتا ہے
اگر کوئی ٹیم حملہ مکمل کر لیتی ہے یا بال کا قبضہ کھو دیتی ہے تو اُ سے دفاع سے قبل دوڑکر اپنی گول ایریا لائین کوچھو کر واپس آ کر دفاع کرنا ہوگا
دفاعی ٹیم کو جارحانہ دفاع نہیں کرنا چا ہیے لیکن آپکو اَجازت ہے کہ آپ بغیر چھوئے جارحانہ دفاع کر سکتے ہیں
کھیل کے علاقہ میں کسی بھی جگہ مخالف کے ساتھ جسمانی تعلق یا دھکا وغیرہ دینے پر ایک7 میٹر (پینلٹی)تھرو دی جائے گی دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑی کو کھیل کے علاقہ سے باہر بھیج دیا جائے گا اُور وہ دوبارہ اُس وقت واپس آئے گا جب مخالف بال کا قبضہ کھو دیں گے
ہر کھیل کے بعد یہ ضروری ہے کہ مخالف ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملائے جائیں اُور یہ کہا جائے کہ یہ ایک اچھا کھیل تھا
کوئی بھی اُور خاص طور پر نرم،فوم کے اُور سٹریٹ ہینڈ بالز استعمال ہو سکتے ہیں
کھیل کا دورانیہ 10 منٹ کا ایک ہاف یا 10، 10منٹ کے دو ھاف پر مشتمل ہوگا(ٹیموں کی تعداد پر منحصر)
کھلاڑیوں کو گول کر نے کے لیے کر اسنگ اُور ڈاج کرنے کی اجازت ہے

سکورنگ کا طریقہ
ایک پوائینٹ=عام یا سادہ گول
دو پوائینٹس=کمر کے بیک اُور ٹانگوں کے درمیان سے گول کرنے پر،گول کیپر کے سکور کر نے پر،پینلٹی تھرو پر،شاندارگولز یعنی ہوا میں گھوم کر یا بال ہوا میں پکڑ کر ہوا میں سے گول کر نے پر(انسٹر کٹر کی مر ضی)مخلوط ٹیموں میں لڑکی کے گول کرنے پر

سٹر یٹ ہینڈ کھیل کا علاقہ 2 گولز کے ساتھ
سٹر یٹ ہینڈ بال 2 گول پوسٹوں اُور2 گول ایریاز کے ساتھ مخالف اطراف ہلال کی شکل یا سیدھی لائین(ڈاٹڈ یا مکمل) میں کھیلا جاتاہے 4 تا 6 میٹر گول لائین سے سینٹر لائین کی جانب اُور 3 تا 4 میٹر گول پو سٹ سے سا ئیڈ لائین کی طرف،عمر کے گروپوں پر منحصر ہے(بچے یا بڑئے)
گول پو سٹوں کا سائیز بلندی1.60 میٹر اُور چوڑائی2.40 میٹر ہو گی
آپ خود ہی ماحول اُور جگہ کے مطابق کھیل کے علاقہ کا تعین کریں

4 بمقا بلہ 4 کھلاڑیوں کے لیے 10 میٹر چوڑا اُور 20 میٹر لمبا کھیل کاعلاقہ مناسب رہے گا(اِن ڈور کے لیے13 میٹر چوڑا اُور20 میٹرلمبا)
گول کیپر
کوئی بھی حملہ آور گول کیپر بن سکتا ہے یا متبادل کھلاڑی کے ساتھ تبدیل ہو سکتا ہے جو دفاعی کھلاڑی یا گول کیپر بن جائے(ایسی صورت میں متبادل کھلاڑی کو اِجازت ہے کہ وہ گول کے بلکل ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے اُور جیسے ہی ایک حملہ آور سینٹر لائین سے کھیل کے علاقہ سے باہر آتا ہے وہ اندر داخل ہو سکتا ہے)یاد رکھیں اس کے لیے کوئی مقررکردہ قانون نہیں ہے
میچ انسٹر کٹر کی ذمہ داریاں
میچ انسٹرکٹر کوچ،والدین یا کوئی بھی تیسرا شخص ہو سکتا ہے
میچ انسٹرکٹر کا فرض ہے کہ وہ اپنے تجربہ سے ٹیموں کے کو چز کے سا تھ ملکر اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ُشرکا کھیل کو اپنی ملکیت سمجھیں
انسٹرکٹر کھلاڑیوں کی توجہ نتیجہ کی بجائے بہتر ہینڈبال کھیلنے پر مرکوز کرائے
کھیل میں زیادہ مداخلت نہ کرئے وہ ریفری نہیں ہے اُسکا کام قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کی راہنمائی کرناہے اُور تو جہ اِس بات پر مر کوز کروانا ہے کہ وہ کیا بہتر کر رہے ہیں
آپکے اختیارات
تمام کھلاڑیوں کو عمدہ کھیلنے کا ڈپلومہ دیں
ٹیم سپرٹ کا جزبہ دیکھیں اُور منصفانہ کھیل کا مشا ہدہ کریں
کھیل اُور تفر یح کر یں موسیقی اُور ڈی جے کے ساتھ
تفر یح کے لیے کھیلیں،بہت ساری مداخلتوں سے گریز کریں، عمدہ وقت گزاریں

PDF/Print version SH Urdu>>

Contact our

Project Manager and Fair Play Coach for

Street Handball Pakistan

Pakistan Street Handball Federation

Muhammad Imran

Here>>

Street Handball Pakistan
Street Handball Rules with 2 goal frames field pitch Street Handball International
Music Video Credits:
––––––––––––––––––––––––––––––
Freedom by Roa https://soundcloud.com/roa_music1031 
Creative Commons — Attribution 3.0 Unported — CC BY 3.0
Free Download / Stream: https://bit.ly/-_freedom
Music promoted by Audio Library https://youtu.be/vJdHGwJKMwY
Roa Music Website – https://roamusic.wixsite.com/roamusic
––––––––––––––––––––––––––––––